ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انشورنس ورکرز کی طرف سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

انشورنس ورکرز کی طرف سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان

Sat, 02 Jul 2022 11:37:43    S.O. News Service

پٹنہ، 2؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی ) پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیوں کی 18 ٹریڈ یونینوں اور یونینوں کے مشترکہ فورم نے کہا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور انشورنس سیکٹر کے 50,000 سے زیادہ ملازمین غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہیں۔

یونائیٹڈ فرنٹ آف انشورنس ایمپلائز ناردرن ریجن کے کنوینر ترلوک سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کو اس سلسلے میں ملازمین کے نمائندوں کی ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں مزید حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اگر حکومت نے مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو پھر احتجاج کیا جائے گا۔ 11 جولائی سے انشورنس سیکٹر کے 50 ہزار مزید ورکرز غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گے۔

ملازمین کے رہنما نے کہا کہ 30 جون کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 جولائی کو تمام یونینز کے کارکنان دوبارہ اجلاس کریں گے جس میں صورتحال کا جائزہ لے کر مزید حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انشورنس سیکٹر کی کمپنیوں میں تقریباً 58000 ملازمین اور افسران ہیں۔ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں 6 جولائی کو چیف منیجنگ ڈائرکٹر کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے جس میں نیو انڈیا انشورنس، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس، نیشنل انشورنس، اورینٹل انشورنس کمپنی سمیت تمام انشورنس کمپنیوں کے ملازمین شرکت کریں گے۔


Share: