ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انسدادِ دہشت گردی کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے: سابق یمنی صدر

انسدادِ دہشت گردی کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے: سابق یمنی صدر

Tue, 23 Aug 2016 10:47:19    S.O. News Service

صنعاء،22؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے کہا ہے کہ یمن میں قائم ہونے والی نئی نگران کونسل انسدادِ دہشت گردی کے لیے روس کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔ عبداللہ صالح نے کہا کہ اس مقصد کے لیے روس کو یمنی فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ عبداللہ صالح اپنے دور اقتدار میں امریکا کے قریبی حلیف رہے تھے، تاہم سن 2011ء میں عوامی مظاہروں کے بعد انہیں اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ ایک روسی ٹی وی چینل سے بات چیت میں صالح نے کہا کہ نگران کونسل روس کو فضائی اور بحری فوجی اڈوں تک رسائی دینے پر تیار ہے۔ خیال رہے کہ علی عبداللہ صالح کے حامی ایران نواز حوثی باغیوں کے ساتھ مل کر یمن کے ایک وسیع علاقے کو کنٹرول میں لیے ہوئے ہیں۔
 


Share: