چنتامنی:22 /جون(محمد اسلم؍ایس اونیوز) شہر چنتامنی سے نو کیلو میٹر دوری پر واقع معروف حضرت فقہی شاہ ولی المعروف حضرت اماں جان باواجان ؒ کے درگاہ پر ریاست کے کرناٹک کے علاوہ بیرونی ریاستوں سے زائرین تشریف لاتے رہتے ہیں یہ درگاہ دونوں جڑواں اضلاع میں مشہور و معروف ہوتی جارہی ہے ۔آج مفتی کرناٹک امیر شریعت حضرت مولانااشرف علی صاحب نے درگاہ پر حاضری دی اس دوران درگاہ کے ذمہ دارن اور وہاں کے خدام نے حضرت کا استقبال کیا اس موقع پر حضرت کے ہمراہ حضرت مصطفیٰ رفاعی صاحب،محمد سلیم (کے سی ایس)بھی موجود رہے۔