واشنگٹن،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حقوق انسانی کی معروف لبنانی نڑاد کارکن امل علم الدین اوران کے ہالی ووڈ کے معروف فن کار جارج کلونی کے آئندہ چند ہفتوں کے دوران صاحب اولاد ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔جس طرح امل علم الدین اپنے حمل کو ذرائع ابلاغ سے خفیہ رکھنے میں ناکام رہی وہیں ان کے بچے کی پیدائش کے وقت اٹھنے والے بھاری بھرکم اخراجات کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہے۔
’ویمنز ڈے‘ ویب سائیٹ نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ جوڑے نے آنے والے ننھے مہمان کے اخراجات، ولادت کی شروط اور جگہ کا تعین کرلیا ہے۔امل علم الدین کے ہاں جون میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ بچے کی پیدائش کے لیے انہوں نے احتیاطا دو مقامات پر اسپتالوں میں کمرے بک کرائے ہیں۔ چیلسی میں جناح کنگسٹن اسپتال اور لندن میں ویسٹ منسٹر میں ایک اسپتال میں جگہ مختص کی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انہیں 5 لاکھ 88 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امل کلونی کی دو کمپنیاں بھی اس موقع پر لاس اینجلس میں 30 ہزار امریکی ڈالر خرچ کریں گی۔عالمی شہرت یافتہ جوڑا پانچ ہزار ڈالر کی رقم اطالوی مالشی کو ادا کرے گا جب کہ 10 ہزار جارج کالونی کے پسندیدہ اطالوی’شیف‘ ریکارڈو دی برا کو 10 ہزار ادا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق جب سے امل علم الدین امید سے ہیں ان کی دیکھ بحال پر دوخواتین مامور ہیں جنہیں سالانہ 4 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔