واشنگٹن،6اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام نے میری لینڈ کے نیشنل پورٹ کے قریب ایک ایف سولہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا تاہم طیارے میں سوار پائلٹ نے کود کو جان بچائی۔امریکی حکام کے مطابق فضائیہ کا ایک ’ایف 16‘ جنگی جہاز دوران پرواز گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع کے دو اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیارہ نیشنل پورٹ کے جنوب مغرب میں چھ میل دور ایک ویران علاقے میں کر تباہ ہوا ہے۔ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔