ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکا میں ’سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات‘ کے منصوبے ٹھوس شکل اختیار کرتے ہوئے

امریکا میں ’سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات‘ کے منصوبے ٹھوس شکل اختیار کرتے ہوئے

Thu, 27 Apr 2017 21:51:50    S.O. News Service

نیویارک،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق ملک میں ’سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات‘ کے منصوبوں کو ٹھوس شکل دے دی ہے۔ کل واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسٹیون مینوچن اور ٹرمپ کے مْشیر برائے اقتصادی امور گَیری کوہن نے ان اصلاحات کے مرکزی نکات کی تفصیلات پیش کیں۔ ان منصوبوں کے تحت آجرین پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کی شرح کو، جو آج کل پینتیس فیصد ہے، کم کر کے پندرہ فیصد کر دیا جائے گا۔ اسی طرح انکم ٹیکس کی موجودہ سات مختلف شرحوں کو کم کر کے صرف تین یعنی دس، پچیس اور پینتیس فیصد تک محدود کر دیا جائے گا۔ ٹیکس اصلاحات کو حتمی شکل دینے کے لیے کانگریس میں اس پر سخت بحث کی توقع کی جا رہی ہے۔
 


Share: