ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امریکا میں داخلے پر پابندی:شدت پسند شہ پائیں گے: او آئی سی

امریکا میں داخلے پر پابندی:شدت پسند شہ پائیں گے: او آئی سی

Wed, 01 Feb 2017 10:54:57    S.O. News Service

 

مسلم ممالک کی اسلامی تعاون تنظیم نے سخت مخالفت کی

جدہ31جنوری(ایس اونیوز/آئی اینایس انڈیا)دنیا بھر کے مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکا جانے پر عائد کردہ عارضی پابندی سے شدت پسندوں کو مزید شہ ملے گی۔سعودی عرب کے شہر جدہ سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم( (OICکی طرف سے اس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی ویزوں اور امریکا میں داخلے پر اس پابندی سے بنیاد پرستی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے۔او آئی سی کے بیان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام دنیا بھر میں انتہا پسندوں اور بنیاد پرستوں کے موقف کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔ ساتھ ہی اس بیان میں اسلامی تعاون کی تنظیم نے یہ بھی کہا ہے، اس طرح کے (امریکی)امتیازی اقدامات صرف ان انتہا پسند قوتوں کو مزید شہ دینے کا سبب بنیں گے، جو تشدد اور دہشت گردی کی حمایت کرتی ہیں اور جن کے لیے یہ پابندی جلتی پر تیل کا کام کرے گی۔دنیا کے 56 مسلم اکثریتی ممالک کی نمائندہ اس بین الاقوامی تنظیم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ امریکا کو اپنے اس فیصلے پر غور کرنا چاہیے اور اخلاقی طور پر اپنی وہ ذمے داریاں بھی پوری کرنا چاہییں، جن کے تحت بدامنی اور شدید بے یقینی کی شکار دنیا میں اس وقت امریکا اپنی طرف سے اخلاقی طور پر اچھی قائدانہ صلاحیتوں کے مظاہرے کا پابند ہے۔


Share: