ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریندر یادو بی آر اے بہار یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقررکئے گئے

امریندر یادو بی آر اے بہار یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقررکئے گئے

Mon, 27 Feb 2017 21:51:55    S.O. News Service

پٹنہ، 27/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گورنر اور چانسلر رام ناتھ کووند نے ’بہار اسٹیٹ یونیورسٹی ایکٹ- 1976‘کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بی آراے(بہار یونیورسٹی) مظفر پور کے لیے نئے وائس چانسلر کی تقرری کردی ہے۔چانسلر نے اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم سرچ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں ریاستی حکومت سے مؤثر اور بامعنی تبادلہ اور پینل میں بیان کردہ افراد سے باہمی بات چیت کی بنیاد پر پروفیسر ڈاکٹرامریندر نارائن یادو کو نئے وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا ہے۔نو مقرر وائس چانسلر کی مدت ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے شروع ہو کر تین سال کی ہوگی۔مذکورہ سلسلہ میں نوٹیفکیشن گورنر سکریٹریٹ کی طرف سے پیر جاری کیا گیاہے۔
 


Share: