ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امرناتھ یاتراکے راستے کو فوج کے حوالے کرے جموں وکشمیر سرکار: وی ایچ پی

امرناتھ یاتراکے راستے کو فوج کے حوالے کرے جموں وکشمیر سرکار: وی ایچ پی

Mon, 08 May 2017 22:16:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وشوہندوپریشد(وی ایچ پی)نے امرناتھ یاترا کے آسان، محفوظ اوربغیر رکاوٹ کے آپریشن اور لیہہ-کارگل-دراس-بالٹال راستوں کو مسافروں کے لیے فوری طورپر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس بابت وی ایچ پی نے جموں و کشمیر کے گورنر اور امرناتھ شرائن بورڈ کے چیئرمین این این ووہرا اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو ایک خط بھی لکھا ہے۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں جس طرح پتھربازوں، علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں نے یاترا میں کئی بار رکاوٹ کھڑی کی ہے، اب لیہہ-کارگل-دراس-بالٹال راستو ں کو تبدیل کرکے یاترا سبھی راستوں کو فوج کے حوالے کر دیا جائے۔اس راستے کی سفارش بورڈ اور سپریم کورٹ کو، جسٹس مکھرجی کمیٹی اور جسٹس کوہلی کمیٹی پہلے ہی کر چکے ہیں۔گورنر اور وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں وی ایچ پی نے جہاں عقیدت مندوں کو داخلی یا فضائی آفت سے بچانے اور اس سے ہونے والی پریشانیوں کو کم سے کم کرنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بند تباہی مینجمنٹ اورراحت و بچاؤ کے منصوبہ پر زور دیا ہے،وہیں عقیدت مندوں سے وصول کئے جانے والے ہیلی کاپٹر اور دیگر سروس ٹیکس، روڈ ٹیکس، ریاست میں انٹری ٹیکس ہو جیسے مختلف ٹیکسوں کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


Share: