ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / افغانستان: افغان فوجی کے حملے میں تین امریکی فوجی زخمی

افغانستان: افغان فوجی کے حملے میں تین امریکی فوجی زخمی

Mon, 20 Mar 2017 23:09:10    S.O. News Service

کابل،20مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی افغان صوبے ہلمند میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کر کے تین امریکی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ جوابی فائرنگ میں اِس افغان فوجی کو ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی فوجی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیے گئے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کتنے شدید زخمی ہیں۔ رواں برس کے دوران امریکی فوجیوں پر یہ پہلا اِن سائیڈر حملہ ہے۔ افغان فوجی نے یہ حملہ امریکی فوج کے کیمپ اَنتونِک میں کیا۔ یہ امریکی فوجی کیمپ ہلمند صوبے کے وَسہر ضلع میں واقع ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اِس صوبے میں افغان باشندوں اور غیر ملکی فوجیوں میں برسوں سے تناؤ پایا جاتا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
 


Share: