ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپین:ریستوران میں سیلنڈر دھماکے سے 77زخمی

اسپین:ریستوران میں سیلنڈر دھماکے سے 77زخمی

Sun, 02 Oct 2016 16:22:12    S.O. News Service

اسپین،2؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اندلوسیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے ریستوران میں واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت یہاں لوگوں ایک بڑی تعداد موجود تھی جو ایک مقامی تہوار میں شرکت کے لیے اس علاقے میں آئے تھے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس واقعے کی گردش کرنے والی وڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ چھوٹے ریستوران "لا بوہیمیا" میں آگ بھڑک رہی ہے اور لوگ یہاں سے بھاگ رہے ہیں۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ زخموں میں سے کسی کی حالت بھی خطرے میں نہیں ہے۔ متاثر ہونے والے اکثر لوگوں کو دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے شیشوں سے زخم آئے۔ایک مقامی اخبار کے مطابق ریستوران کے باورچی نے وہاں ابتدائی طور پر لگنے والی آگ کے بارے میں لوگوں کو متنبہ کیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں سے نکل گئے اور زخمی ہونے سے بچ گئے۔


Share: