ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسقاط حمل ’مجرمانہ عمل‘ انگولا میں مظاہرے

اسقاط حمل ’مجرمانہ عمل‘ انگولا میں مظاہرے

Sun, 19 Mar 2017 21:20:40    S.O. News Service

لوآنڈا19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگولا میں اسقاط حمل کو مجرمانہ عمل قرار دیے جانے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر دو سو کے قریب مظاہرین نے دارالحکومت لوآنڈا میں خواتین کی آزادی کے لیے نعرے بازی کی اور کہا کہ عورتوں کو جیل میں ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ ملکی پارلیمان آئندہ ہفتے اس مجوزہ قانون کو منظور کر سکتی ہے، جس کے تحت اس افریقی ملک میں اسقاط حمل کرنے یا کرانے والی کو دس سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔
 


Share: