ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز انتقال کر گئے

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز انتقال کر گئے

Wed, 28 Sep 2016 15:05:46    S.O. News Service

تل ابیب،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق صدر آنجہانی شمعون پیریز کو 2ہفتے قبل فالج کے باعث تل ابیب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی صحت میں بہتری آئی تھی، تاہم منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔شمعون پیریز 2007سے2014تک اسرائیل کے صدر رہے۔ دو مرتبہ وزیراعظم اور دو مرتبہ نگراں وزیراعظم کے منصب پر بھی فائز رہے۔ وہ پہلی دفعہ 1959میں اسرائیلی کابینہ کے رکن منتخب ہوئیتھے۔ اپنی 66سالہ سیاسی زندگی میں وہ 12مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے۔آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اوسلو معاہدے میں اہم کردار پر 1994میں شمون پیریز کو اسرائیلی وزیر اعظم اضحاک رابین اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام بھی دیا گیا تھا۔


Share: