ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسرائیل نے ہماری اپیل پر مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع نہیں روکی: اقوام متحدہ

اسرائیل نے ہماری اپیل پر مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع نہیں روکی: اقوام متحدہ

Sat, 25 Mar 2017 20:39:19    S.O. News Service

واشنگٹن،25مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے عالمی سلامتی کونسل کی اْس اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کرنے کے سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے، جس میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بستیوں کی توسیع کے حوالے سے تمام سرگرمیاں روک دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مندوب نکولائی ملاڈینوف نے دسمبر کی قرارداد کے بعد سے سلامتی کونسل کو پہلی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اْلٹا اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع تیز تر کر دی ہے۔ ملاڈینوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ بستیوں میں توسیع کی تمام تر سرگرمیوں کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ مانتا ہے۔
 


Share: