ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اردو زبان ہندو مسلمان کی زبان نہیں بلکہ دل کی زبان ہے:لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ

اردو زبان ہندو مسلمان کی زبان نہیں بلکہ دل کی زبان ہے:لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ

Tue, 09 May 2017 22:55:02    S.O. News Service

علی گڑھ9مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کی دیرینہ روایت کے مطابق شاندار کل ہند مشاعرہ کاانعقادکالج آڈیٹوریم میں عمل میں آیاجس میں ملک کے نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروچانسلر نواب ابن سعید خاں آف چھتاری نے ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون اور کنوینرمشاعرہ پروفیسر دردانہ قاسمی کے ہمراہ شمع روشن کرکے کیا۔اپنے اختتامی خطبہ میں وائس چانسلرلیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ) نے کہا کہ مشاعرے اردو زبان وادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان ہندو مسلمان کی زبان نہیں بلکہ دل کی زبان ہے اور ویمنس کالج نے مشاعرہ کی دیرینہ روایت کو قائم رکھ کر قابلِ ستائش کام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اقلیتی وزارت نے ہمارے مقاصدکے اعتراف میں مسلم علاقوں میں 150اسکولوں کو قائم کرنے کا ہدف طے کیاہے اس سے مسلم بچوں کی تعلیمی بنیاد مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا اردو کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے کوششیں جاری رکھی جانی چاہئیں۔ معروف بین الاقوامی شاعر وقار مانویؔ کی صدارت اور ڈاکٹر شارق عقیل کی نظامت میں منعقدہ مشاعرہ میں پیش کیاگیا۔مشاعرے میں پروفیسر ابولکلام قاسمی،صدر شعبہ اردوپروفیسرسید محمد ہاشم،پروفیسرگلریز احمد،پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون،سابق وائس چانسلر کالی کٹ یونیورسٹی پروفیسر انور جہاں زبیری،پروفیسر دردانہ قاسمی،پروفیسر نیلم فرزانہ، پروفیسر ضیاء الرحمن،محترمہ حمیرا آفریدی،ڈاکٹر سرورساجد،ڈاکٹر علی عمران عثمانی اور ڈاکٹر فرقان سنبھلی وغیرہ موجود رہے۔ 
 


Share: