ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اردن کی سرحد پر کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک، 9افراد زخمی

اردن کی سرحد پر کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک، 9افراد زخمی

Sun, 09 Apr 2017 19:09:20    S.O. News Service

عمان9اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اردن کی شام سے متصل سرحد پر قائم الرکبان پناہ گزین کیمپ میں رات گئے ہونیوالے ایک مشتبہ کار بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔’العربیہ‘ نیوز چینل کو مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات میں پتا چلا ہے کہ مبینہ طور پرداعشی دہشت گردوں نے کار بم دھماکہ کیا ہے۔ دھماکے کے بعد اردنی سیکیورٹی فورسز اور داعشی شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ شام کی سرحد سے متصل اردنی شہر الرکبان میں سی نام سے قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں ہوا۔اردن کی مسلح افواج کے مطابق الرکبان پناہ گزین کیمپ میں یکے بعد دیگرے دودھماکے کئے ہیں۔ یہ کیمپ ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
 


Share: