ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش: سلطان پور جیل میں 2 قیدیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی برآمد، یوگی حکومت میں نظامِ قانون پر پھر اٹھے سوال

اتر پردیش: سلطان پور جیل میں 2 قیدیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی برآمد، یوگی حکومت میں نظامِ قانون پر پھر اٹھے سوال

Thu, 22 Jun 2023 13:32:54    S.O. News Service

لکھنؤ، 22/جون (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش کے سلطان پور ضلع واقع جیل احاطہ میں بدھ کو ایک حیران کرنے والے واقعہ میں دو قیدی ایک درخت سے لٹکے پائے گئے۔ مہلوک قیدیوں کی شناخت کریا پاسی اور منوج کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں قتل کے الزام میں جیل میں بند تھے اور دونوں امیٹھی ضلع کے رہنے والے تھے۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

حادثہ کی خبر ملنے پر ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور اور ایس پی سومین برما جیل پہنچے۔ جانچ میں مدد کے لیے فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی بلایا گیا ہے۔ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور دیگر قیدیوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے حادثہ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔

سلطان پور ضلع جیل احاطہ میں دو قیدیوں کی مشتبہ موت سے بی جے پی کی یوگی حکومت میں ریاستی نظامِ قانون کی حالت پر ایک بار پھر سنگین سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس سے کچھ ہی دن پہلے پولیس حراست میں مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی کا گولیوں کی بوچھار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں یوگی حکومت اور یوپی پولیس پر سنگین سوال کھڑے ہو گئے تھے۔


Share: