ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش کے سرکاری محکموں کو نئی جگہوں پر بسانے کا کام شروع

آندھرا پردیش کے سرکاری محکموں کو نئی جگہوں پر بسانے کا کام شروع

Tue, 28 Jun 2016 11:37:49    S.O. News Service

امراوتی27جون؍(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریاست کی تقسیم کے دو سال بعد سیکریٹریٹ کو چھوڑ کر آندھرا پردیش کی حکومت کی انتظامیہ آہستہ آہستہ امراوتی کے نئے دارالحکومت علاقہ میں منتقل ہو رہی ہے۔سیکریٹریٹ میں سرکاری محکموں کو نئی جگہوں پر بسانے کا کام 29جون سے 21جولائی کے درمیان ہو گا کیونکہ ویلاگاپڈی گاؤں میں آندھرا پردیش حکومت کے عارضی ہیڈ کوارٹر کا دفتر اب بھی تیار ہو رہا ہے۔بہتر فراہمی کے لئے زیادہ تر محکمہ سربراہان کا دفتر دارالحکومت علاقہ میں کھلا ہے دارالحکومت شہر میں نہیں کیونکہ جگہ کی دستیابی کی بنیاد پر مختلف جگہوں پر انہیں عارضی طریقے سے شروع کیا گیا ہے۔اتفاق سے وزیر اعلی گزشتہ سال جون میں وجئے واڑہ میں نو تعمیر شدہ عمارت میں چلے گئے،دیگر سارا انتظامی عملہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد میں ہی ٹکا ہوا ہے۔وزیر اعلی نے شروع شروع میں تمام سرکاری دفاتر کو دارالحکومت علاقہ میں پھر سے کھولنے کے لئے 15جون کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر عارضی ہیڈکوارٹر کی تعمیر میں تاخیر ہونے سے تاریخ 12دن بڑھا دی گئی۔


Share: