ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتار ی قابل مذمت: ایس ڈی پی آئی

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتار ی قابل مذمت: ایس ڈی پی آئی

Tue, 28 Jun 2022 20:01:42    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍جون(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ آلٹ نیوز کے محمد زبیر جو فاشسٹوں کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے آرہے ہیں انہیں مینبہ طور پر 2018میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنی کو فروغ دینے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بی جے پی کی ترجمان نپور شرما جس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر بین الاقوامی برادری کے سامنے ملک کو رسوا کیا تھا وہ ابھی تک گھر میں محفوظ ہیں۔ ہندوتوا فاشسٹ اختلاف اور احتجاج کی آوازوں کو دبا کر ملک کو گونگے قبرستان میں تبدیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ لیکن وہ ان کا محض وہم ہی رہ جائے گا۔


Share: