ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آل راؤنڈر معین علی پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ سے باہر

آل راؤنڈر معین علی پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ سے باہر

Wed, 25 Jan 2017 19:42:17    S.O. News Service

کراچی،25جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کی جگہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر بریڈ ہوج کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق معین علی نے بتایا ہے کہ وہ خاندانی مصروفیات کے سبب ٹورنامنٹ کے دنوں میں دستیاب نہیں ہو گے۔معین علی کو ایک دن پہلے ہی پیر کو لاہور میں منعقدہ ڈرافٹ کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیا گیا تھا۔دوسری جانب سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی میں بھی ایک تبدیلی ہوئی ہے اور اب بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کی جگہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر سمیت پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔تمیم اقبال اپنی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے سپر لیگ میں پشاور زلمی کے تمام میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہو گے اور ان کے واپس جانے کے بعد سمیت پٹیل ان کی جگہ لیں گے۔پاکستان سپر لیگ 2کا آغاز رواں سال نو فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور فائنل سات مارچ کو کھیلا جائے گا۔رواں سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں میچز کی تعداد بھی 16سے بڑھا کر 18کر دی گئی ہے۔
 


Share: