ملبورن26مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چار بار کے فارمولا ون ورلڈ چیمپیئن سیباستیان فیٹل نے آج اتوار کے روز آسٹریلین گراں پری اپنے نام کر لی۔ انہوں نے اس مقابلے میں فیراری ٹیم کے لیے فتح حاصل کی، جب کہ انہیں امید ہیکہ وہ رواں سیزن میں مرسیڈیز کے خلاف اپنی برتری کو مزید بڑھائیں گے۔ جرمن ڈرائیور فیٹل نے نو اعشاریہ نو سیکنڈز کے فرق سے فتح حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر مرسیڈیز کے برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن رہے۔ اس ریس میں فن لینڈ کے والٹیری بوٹاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔