ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں

آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریاں

Sun, 26 Mar 2017 18:02:10    S.O. News Service

ملبورن26مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں گزشتہ کئی سالوں کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ? موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
 


Share: