شیلانگ، 19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آسام حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں ریاست کے تمام اسکولوں میں اور تمام مواقع پر ریاستی ترانہ گانا لازمی قرار دیا گیا ہے-اکسوم سرو شکشا ابھیان مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے، آپ کو یہاں سے مطلع کیا جاتا ہے کہ اسکولوں میں ریاستی ترانہ او مر اپونار دیش گانا ہے، صبح کی اسمبلی کے علاوہ، کسی خاص موقع اور میٹنگ وغیرہ کے دوران گانا چاہیے-یہ خط14ستمبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں ڈسٹرکٹ ایلی منٹری ایجوکیشن آفیسر، اکسوم سرو شکشا ابھیان مشن کے ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈی نیٹر اور تمام اضلاع کے اسکولوں کے انسپکٹرز کو مخاطب کیا گیا ہے-Axomسرو شکشا ابھیان مشن مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام سروا شکشا ابھیان کو لاگو کرنے کیلئے چل رہا ہے تاکہ پرائمری تعلیم کو سب کیلئے قابل رسائی بنایا جا سکے-آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کے مشیر سموجل بھٹاچارجی نے دی پرنٹ کو بتایاکہ زیادہ تر اسکولوں میں ریاستی ترانہ گایا جاتا ہے-یہ آسام جاتیہ ودیالیوں (مقامی زبان کے اسکولوں)میں کلاسوں سے پہلے گایا جاتا ہے ریاستی ترانہ مادر وطن (آسام) کے تئیں حب الوطنی کے جذبات کو جنم دیتا ہے-انہوں نے کہاکہ ہم قومی ترانے کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ ہمیں اسے (ریاستی ترانہ)گانے سے مستثنیٰ نہیں رکھتا ہے- ریاستی ترانہ بھی اہم ہے-