ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آزادی رائے کا اظہار کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، 72 سابق بیورو کریٹس کا اٹارنی جنرل کو خط

آزادی رائے کا اظہار کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے، 72 سابق بیورو کریٹس کا اٹارنی جنرل کو خط

Tue, 19 Jul 2022 12:15:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) 72سابق سرکاری بیوروکریٹس نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے آزادی کا حق استعمال کرنے والے لوگوں کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کو مشورہ دیں کہ وہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ایسے شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی وچ ہنٹ کو روکے جو آزادی رائے کا حق استعمال کر رہے ہیں ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ کوئی بے بنیاد مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ اس خط میں سابق بیوروکریٹس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی ذاتی شہری آزادیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر روشنی ڈالی۔سابق بیوروکریٹس نے کہا کہ قانون کے سامنے مساوات کے آئینی اصول کے حامیوں کے طور پر نوپور شرما اور محمد زبیر کے درمیان بظاہر امتیازی سلوک دیکھنا بہت پریشان کن ہے۔ سابق بیوروکریٹس نے یہ خط 15 جولائی کو لکھا تھا۔ اسے ہفتہ کو عام کیا گیا۔خط میں انہوں نے لکھا کہ ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ حکومت کو مشورہ دیں کہ وہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ اپنے آزادی رائے کا حق استعمال کرنے والے شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی وچ ہنٹ کو روکے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کوئی بے بنیاد مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی حکومتی وکلاء کو ہدایت کی جائے کہ وہ ضمانت کی درخواستوں کی باقاعدہ مخالفت نہ کریں۔


Share: