ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ٹی او، سیلس ٹیکس اور کمرشیل ٹیکس چیک پوسٹوں پر لوک آیوکتہ کے دھاوے

آر ٹی او، سیلس ٹیکس اور کمرشیل ٹیکس چیک پوسٹوں پر لوک آیوکتہ کے دھاوے

Tue, 23 Aug 2016 20:32:42    S.O. News Service

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز)کچھ عرصہ تک خاموش لوک آیوکتہ افسران نے آج اچانک حرکت میں آتے ہوئے ریاست کے مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارکر رشوت خور عناصر کو بے نقاب کیا۔اس بار اعلیٰ سرکاری حکام کو نشانہ بنانے کی بجائے لوک آیوکتہ افسران نے آر ٹی او ، چیک پوسٹ اور کمرشیل ٹیکس کے علاوہ ٹول بوتھ کو نشانہ بنایا۔کولار ، چکبالاپور، بلاری،وغیرہ میں چھاپے مارکر لوک آیوکتہ افسران نے آر ٹی او انسپکٹر سمیت متعدد افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ آج صبح ساڑھے پانچ بجے کولار میں ڈی وائی ایس پی تپے سوامی کی قیادت میں ملباگل تعلقہ کے وڈر ہلی اور ننگلی کے قریب موجود کمرشیل ٹیکس چیک پوسٹ پر چھاپہ مارا اور یہاں 1.6 لاکھ روپے نقد سرکاری رقم کے علاوہ 90لاکھ روپے رشوت کی رقم ضبط کی۔ بتایاجاتاہے کہ پڑوسی ریاستوں سے آنے والے بغیر پرمٹ کے بسوں کو ریاست میں داخلہ کیلئے یہ رشوت لی جارہی ہے۔ لوک آیوکتہ نے اچانک اس بوتھ پر چھاپہ مار کر اتنی بڑی رقم ضبط کرلی۔ لوک آیوکتہ کے ایس پی عبدالاحد کی قیادت میں باگے پلی کے قریب آر ٹی ا و چیک پوسٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ اس وقت لوک آیوکتہ پولیس کو آتے دیکھ کر چیک پوسٹ میں موجود ایک شخص فرار ہوگیا۔تاہم اس کا تعاقب کرکے پکڑلیا گیا، پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایاکہ بھاری لکڑی کے ٹرکس کو یہاں سے بغیر سیلس ٹیکس کے نکلنے دیاجاتاہے۔ ساتھ ہی یہاں سے خام لوہے کی لاریاں بھی بغیر کسی مشکل کے نکل جاتی ہیں۔ بلاری میں سیلس ٹیکس کے چیک پوسٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے خام لوہے کی لاریاں بغیر ٹیکس ادا کئے روانہ ہورہی ہیں۔ ایس پی روی کمار کی قیادت میں بلاری ، ہبلی شاہراہ پر یہ چھاپہ مارا گیا۔ اس سلسلے میں لوک آیوکتہ پولیس مزید تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔


Share: