ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آر ایل ڈی نے جاری کیا انتخابی منشور،مغربی یوپی کوسامنے رکھ کرکسانوں پرخصوصی توجہ

آر ایل ڈی نے جاری کیا انتخابی منشور،مغربی یوپی کوسامنے رکھ کرکسانوں پرخصوصی توجہ

Mon, 06 Feb 2017 22:09:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 06 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی انتخابات کے لئے پیر کوراشٹریہ لوک دل نے انتخابی منشور جاری کیا۔ پارٹی صدر اجیت سنگھ نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی”سکھی کسان، سوابھ لمبی نوجوان“کے نعرے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور کسانوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔آر ایل ڈی نے منشور میں کسانوں کے لئے کسان کمیشن بنانے کا وعدہ کیا ہے جو کسانوں کے مسائل کو دور کرے گا اور ان کی مدد کرے گا، ساتھ ہی ایک زرعی بجٹ بنانے کا اعلام بھی کیا گیا ہے۔منشور میں وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر آر ایل ڈی کی حکومت بنی تو 14 دن کے اندر گنا کسانوں کے بقایہ ادائیگی ہو جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ مغربی اتر پردیش میں بڑی تعداد میں گنے کی کاشت کی جاتی ہے اور یہی علاقہ آر ایل ڈی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔آر ایل ڈی نے اپنے منشور میں پولیس اصلاحات پر بھی زور دیا ہے۔ پولس نظام میں کرپشن ختم کرنے اور پولیس حکام کی جوابدہی طے کرنے کی بات منشور میں کی گئی ہے۔مغربی اور شمالی یوپی میں کورٹ بنانے کا وعدہ بھی اس منشور میں شامل ہے، ساتھ ہی ریاست میں پنچایت راج نظام کو مضبوطی دینے کی وعدہ بھی کیا گیا ہے۔آر ایل ڈی نے نوجوانوں کو لبھانے کے لئے 100 دن کی اندر سرکاری محکموں میں روزگار بڑھانے کی وعدہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ خواتین کو سرکاری نوکری میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔طالب علموں کو تعلیم کیلئے داخلہ، ریاست کے کئی شہروں میں ایمس جیسا سرکاری ہسپتال بنانے کا وعدہ بھی آر ایل ڈی کے منشور میں شامل ہے۔
 


Share: