ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس کارکن کے قتل کے الزام میں ضلع صدر کو گرفتار کیے جانے پر پاپولر فرنٹ کا احتجاج

آر ایس ایس کارکن کے قتل کے الزام میں ضلع صدر کو گرفتار کیے جانے پر پاپولر فرنٹ کا احتجاج

Sun, 06 Nov 2016 12:28:01    S.O. News Service

 

بھٹکل5؍نومبر (ایس او نیوز) پچھلے دنوں بنگلورو میں ہوئے آر ایس ایس لیڈر رودریش کے قتل کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے بنگلورو ڈسٹرکٹ صدر کو گرفتار جانے کے خلاف پی ایف آئی کی بھٹکل یونٹ نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اورڈی وائی ایس پی کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔
میمورنڈم کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس کے دباؤ میں پولیس نے بلاوجہ پاپولر فرنٹ بنگلورو کے ضلع صدر ہاشم شریف کو اس قتل میں ملوث بتا کر گرفتار کیا ہے، جبکہ آر ایس ایس لیڈر رودریش کاقتل ایک ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔ماضی میں بھی شیموگہ میں ہونے والے منجوناتھ کے قتل میں بھی پاپولر فرنٹ کو گھسیٹنے کی کوشش کی گئی تھی مگر بعد میں تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ اس کا قتل خود اس کے خاندان والوں نے ہی کیا تھا۔اس کے علاوہ گزشتہ سال ٹیپو جینتی کے موقع پر مڈیکیرے میں ہوئے وی ایچ پی کے کارکن کی موت کے معاملے میں بھی پاپولر فرنٹ کے اراکین کو ملوث کرنے کی مہم چلائی گئی تھی۔مگر بعد میں پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کی موت پیر پھسل کر گرنے سے ہوئی تھی۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیاں انجام دینے والی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کی طرف سے ہمیشہ مخالفانہ ماحول بنایا جاتا رہا ہے اور اسی سازش کے حصے کے طور پر ہاشم شریف کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اس لئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرفتار شدہ بے قصور ہاشم شریف کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔اور کسی بھی قسم کے باہری دباؤ میں آئے بغیر اس قتل کی پوری جانچ کی جائے۔ساتھ ساتھ تحقیقات کا رخ بدلنے اور عوام میں بدامنی اور فساد پھیلانے کی کوشش کرنے والے سنگھ پریوار کے کارکنوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔اس موقع پر پاپولر فرنٹ کے کارکنان اور مقامی ذمہ دار موجود تھے۔

Share: