ممبئی، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریزرو بینک نے آمدنی ٹیکس دہندگان سے دسمبر سہ ماہی کا اپنا انکم ٹیکس بقایہ ادا ئیگی پیشگی کرنے کا مشورہ دیا ہے،اس کے ساتھ ہی مرکزی بینک نے اس کے لئے 29بینکوں کو اختیار کیا ہے جہاں اس کو ادا کیا جا سکتا ہے۔ریزرو بینک نے کہا کہ دسمبر کے آخر میں انکم ٹیکس بقایہ کی ادائیگی کی وجہ سے کافی گنجان ہو جاتی ہے جس سے بقایہ کو اضافی کاؤنٹر کھولنے کے باوجود کافی دباؤ جھیلنا پڑتا ہے۔ریزرو بینک کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے عوام کو بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔انکم ٹیکس ادائیگی لینے کے لئے جن 29ایجنسی بینکوں کو اختیار کیا گیا ہے ان میں ایس بی آئی،آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک،ایکسز بینک، پنجاب نیشنل بینک، آئی ڈی بی آئی بینک، بینک آف بڑودہ، کینرا بینک، کارپوریشن بینک، بینک آف انڈیا، الہ آباد بینک، آندھرا بینک اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل ہیں۔جن دیگر بینکوں کو ادا کرنے کے لئے اختیار کیا گیا ہے ان میں بینک آف مہاراشٹر، دینا بینک، انڈین بینک، انڈین اوورسیز بینک، اورینٹل بینک آف کامرس، پنجاب اینڈ سندھ بینک، سنڈیکیٹ بینک اور یوکو بینک بھی آتے ہیں۔اس کے علاوہ آمدنی ٹیکس دہندگان یونین بینک آف انڈیا، یونائیٹڈ بینک آف انڈیا، وجیا بینک، اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اینڈ جے پور، اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد، اسٹیٹ بینک آف تراوکور، اسٹیٹ بینک آف میسور اور اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ میں بھی ادا کر سکتے ہیں۔