ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی ایس آئی کے اشارے پر ٹیلی فون ایکسچینج کے ذریعے ہو رہی تھی فوج کی جاسوسی، 11افراد گرفتار

آئی ایس آئی کے اشارے پر ٹیلی فون ایکسچینج کے ذریعے ہو رہی تھی فوج کی جاسوسی، 11افراد گرفتار

Thu, 02 Feb 2017 22:17:36    S.O. News Service

نئی دہلی،2/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے بدھ کو دہلی کے پنجابی باغ علاقے میں ایف آئی آئی ٹی جے ای ای کے دفتر میں چھاپہ مارا۔ دراصل، اے ٹی ایس کی ٹیم نے 24/جنوری کو دہلی سے غیر قانونی طریقہ سے انٹرنیشنل ٹیلی فون ایکسچینج چلانے کے ماسٹر مائنڈ گلشن کو گرفتار کیا تھا۔گلشن پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر انٹرنیشنل ٹیلی فون ایکسچینج چلا رہا تھا۔اس معاملے میں اے ٹی ایس نے 11/افراد کو گرفتار کیا ہے۔گلشن افغانستان میں نیٹو کے لیے سائبر کرائم کا کام کر چکا ہے، اب وہ سم باکس کے ذریعے فوج کی جاسوسی کے کام میں لگا تھا۔اس معاملے میں کئی مقامات پر اب بھی چھاپہ ماری جاری ہے۔دراصل، جموں و کشمیر ملٹری انٹیلی جنس کو اطلاع ملی کہ کچھ ہندوستانی نمبروں پر جاسوسی کرنے کے مقصد سے آرمی یونٹس پر کال آ رہی ہیں۔یہ معلومات یوپی اے ٹی ایس کو دی گئی اور جب اے ٹی ایس نے ان نمبروں کی جانچ کی،تو پایا کہ غیر قانونی ٹیلفون ایکسچینج کے ذریعے ہندوستان کے باہر سے کال کی جا رہی ہیں اور ڈسپلے پر ہندوستان کا ہی نمبر لگتا ہے۔اے ٹی ایس کے سی او انوپ کمار نے بتایا کہ اب تک 24/فرضی ٹیلی فون ایکسچینج کا پتہ لگا یا جا چکا ہے، اس کے ذریعے ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کو تو تقریبا دو کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہو ہی چکا ہے، لیکن اس کے ذریعے وہ ملک کی سلامتی کے بارے میں اہم معلومات بھی جٹا رہا تھا، اس کا ایک سرور امریکہ میں بھی ہے۔ان غیر قانونی ایکسچینج کا پتہ لگانے کے لیے اے ٹی ایس نے معلومات جمع کرنی شروع کی، جن نمبر سے فون کئے جا رہے تھے،ان کے موبائل نمبروں کی تحقیقات شروع کی گئی۔اے ٹی ایس کو پتہ چلا کہ اس طرح کے غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج لکھنؤ، سیتاپور ہردوئی میں چل رہے ہیں، ان کو چلانے والے کسی دوسرے کے نام و پتے پر سم لے کر سم باکس میں ڈال کر چلاتے ہیں، اے ٹی ایس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 11افراد کو گرفتار کر لیاہے۔جب گرفتار کئے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی،تو پتہ چلا کہ اس ایکسچینج کو چلانے والا ماسٹر مائنڈ گلشن نام کا ایک شخص ہے، جو دہلی کے مہرولی علاقے میں رہتا ہے، اے ٹی ایس نے دہلی سے گلشن کو گرفتار کر لیا اور اسے ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔گلشن سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ دہلی کے پنجابی باغ علاقہ میں ایف آئی آئی ٹی جے ای ای کے سینٹر میں بھی اس کا سرور ہے، اے ٹی ایس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر جانچ کی ہے۔اس ٹیلی فون ایکسچینج کے ذریعے بیرون ملک بیٹھا کوئی بھی شخص ہندوستان میں انٹرنیٹ کال کرتا ہے اور سم باکس کے ذریعے وائس کال میں تبدیل کرکے ہندوستان کے جن نمبر پر بیرون ملک بیٹھے شخص سے بات کرنا چاہتا ہے یہ لوگ بات کرا دیتے تھے اور ہندوستانی نمبر پر غیر ملکی نمبر کی جگہ ہندوستان کا ہی نمبر نظرآتا تھا۔اے ٹی ایس کو لگتا ہے کہ جو فون آرمی کے افسران کو آ رہے تھے وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔
 


Share: