ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاریکرنے کیاسب سے بڑے ایئر شو کا افتتاح، 51ممالک کے 70لڑاکا طیارے لے رہے ہیں حصہ

پاریکرنے کیاسب سے بڑے ایئر شو کا افتتاح، 51ممالک کے 70لڑاکا طیارے لے رہے ہیں حصہ

Tue, 14 Feb 2017 23:26:13    S.O. News Service

نئی دہلی،14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سرحد پر امن کے باوجود ہندوستان کی فوجی تیاریاں مکمل ہیں لیکن ان فوجی تیاریوں سے پڑوسیوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے،کیونکہ ہندوستان نہ صرف پاکستان بلکہ چین سے بھی امن بنانا چاہتا ہے۔یہ کہنا ہے ملک کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کا، جو آج بنگلور میں ایئرشو کے افتتاح کے دوران میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیر دفاع کے مطابق، وہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر واجوا کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ جس کے بعد سے سرحد پر امن ہے۔پاریکر نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ جرنل واجوا اپنے پڑوسیوں کی خواہشات کو اچھے سے جانتے ہیں۔یہ جواب انہوں نے ایک صحافی کے اس سوال پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ جب سے پاکستانی فوج کی کمان جنرل باجوہ کے ہاتھوں میں آئی ہے سرحد پر امن ہے،کہیں ایسا تو نہیں اس امن کی آڑ میں پاکستان پھر کوئی بڑی سازش رچ رہا ہو؟۔
اس سے پہلے وزیر دفاع منوہر پرریکر نے آج ایشیا کے سب سے بڑے ائیر شو، ایرو انڈیا 2017کا آج بنگلور میں افتتاہی کیا۔چار دنوں تک (14-18فروری)چلنے والے اس ایئر-شو میں 279غیر ملکی کمپنیوں سمیت کل 549کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔کل 51ممالک کے فوجی افسران، وفود سمیت کل 70لڑاکا طیارے اس ائیروشو میں شرکت کر رہے ہیں۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے 5اہلکار اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔چین کی حصہ داری پہلے بھی رہی ہے، لیکن پہلی بار 5 بڑے افسر اس میں شامل ہوئے ہیں۔
 


Share: