بنگلورو، 28/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)بی جے پی حکومت کے دور میں اعلان کر دہ،منظور کر دہ اسکیمس اب بروہت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) کی اقتصادی صورتحال کو ابتر بنا رہی ہیں،اسکے علاوہ بی بی ایم پی کے بھروسے پر کام کر نے والے کنٹراکٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بتا یا جا تا ہے کہ بی بی ایم پی حدود میں بنیادی سہولیات سمیت دیگر تعمیر ی کاموں کو مکمل کر نے ریاستی حکومت سے گرانٹ حاصل کیا جا تا ہے،ہر سال ریاستی بجٹ میں بی بی ایم پی کے لئے علاوہ گرانٹ جاری کیا جاتا ہے۔ جس کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے منظورشدہ رواں سال کے تعمیری کاموں کیلئے 2023-24 میں 7تا 8ہزار کروڑ کا گرانٹ منظور کرنے بی بی ایم پی کے شعبہ مالیات نے تجویز پیش کی تھی،لیکن حکومت نے بجٹ میں صرف 3,633کروڑ گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔
تا ہم ریاست میں حکومت تبدیل ہو چکی ہے اور پچھلی حکومت کی جانب سے منظور شدہ تعمیری کاموں کی بل ادا کرنے نئی حکومت کو امداد فراہم کرنا ہے۔ اگر نئی حکومت نے افزود گرانٹ جاری نہیں کیا تو کنٹراکٹروں کو بل کی ادائیگی کیلئے بی بی ایم پی نیرواس سال11ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا ہے،جس میں عوامی ترقیاتی کاموں کے لئے6,264 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں،اسکے ساتھ 493 کروڑ روپئے موجودہ جاری تعمیری کاموں کیلئے مختص ہیں۔
عوامی ترقیاتی کام حکومت کے گرانٹ سے انجام دئے جاتے ہیں،لیکن ریاستی حکومت سے 2023-24 سال میں 3,632کروڑ گرانٹ کی توقع ہے۔ جس کے تحت بی بی ایم پی کے لئے ریاستی حکومت سے 3,125 کروڑ روپئے آنے ہیں، ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کر دہ،منظور شدہ 273 کروڑ ہائی ڈینسٹی کاریڈارس کی ترقی کے لئے 1,813کروڑ کی لاگت سے195کلو میٹر لمبی ڈرائینج،راج کا لوے کی ترقی،1ہزار کروڑ کی لاگت سے120کلومیٹر وہائٹ ٹاپنگ کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں کاموں کے بل کی ادائیگی کیلئے ریاستی حکومت سے گرانٹ منظور کرنا ہے،لیکن اب حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے رقم حاصل ہوگی یا نہیں یہ گمان بی بی ایم پی کے افسران کو ہونے لگا ہے۔ بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر برائے ما لیات جئے رام رائے پور نے کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے اعلان کر دہ اسکیموں میں اکثرتعمیری کاموں کو جاری کیا جارہا ہے جس کے تحت 8ہزار کروڑ روپیوں کے کام جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے رواں سال بجٹ میں صرف 3ہزار کروڑ گرانٹ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے تعمیری کاموں کو مکمل کرنے والے کنٹراکٹروں کی بل ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اقتصادی مسائل حل کرنے5جو لائی کو نھی ریاستی حکومت کے بجٹ میں 4تا5ہزار کروڑ روپئے افزود گرانٹ کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔