کمٹہ،21 / مئی (ایس او نیوز) کمٹہ ٹی ایم سی کوارٹرس میں رہنے والے ایک شخص نے اپنے پندرہ سالہ معذور بیٹے کو ہلاک کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شریدھر ہریجن (45) پچھلے کچھ عرصے سے بیمار چل رہا تھا۔ علاج کارگر نہ ہونے سے وہ پریشان رہتا تھا۔ اس کا بیٹا پریتم ہریجن جسمانی طور پر معذور تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اپنی بیماری کی وجہ سے ذہنی افسردگی میں مبتلا شریدھر نے دیر رات کو سب سے پہلے اپنے بیٹے کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر ہلاک کر دیا پھر اس کے بعد پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔
صبح کے وقت پڑوسیوں کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ کمٹہ پولیس اسٹیشن کے افسران اور اہلکاروں نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں بھیج دیا۔