کولمبوٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، دونوں ہی ٹیموں کے لیے جیت کے امکانات روشن

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2017, 9:22 PM | اسپورٹس |

کولمبو، 17/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا اور زمبابوے کا واحد ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر ہے،میزبان سری لنکا نے 388رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوشل مینڈس کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی مدد سے تین وکٹ پر 170رن بنا کر میچ کو ایسی حالت میں پہنچا دیا ہے جہاں دونوں ہی ٹیموں کے لیے جیت کے امکانات برقرار ہیں۔زمبابوے نے سکندر رضا(127)کی سنچری اور میلکم والیر (68)اور کپتان گریم کریمر(48)کی عمدہ اننگ کھیل کے چوتھے دن، آج اپنی دوسری اننگ میں 377رن بنا کر سری لنکا کے سامنے مشکل ہدف رکھا۔رضا کے کیریئر کی یہ پہلی ٹیسٹ سنچری رہی،اس سے پہلے ان کا سب سے زیادہ اسکور 82رن تھا۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم تین وکٹ گنوانے کے باوجود اب بھی ہدف حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، کیونکہ پریم داسا اسٹیڈیم کی پچ سے گیند بازوں کو خاص مدد نہیں مل رہی ہے۔سری لنکا کو کل میچ کے پانچویں اور آخری دن جیت کے لیے 218رنز بنانے ہوں گے اور اس کے سات وکٹ باقی ہیں۔سری لنکا کی امیدیں بہت کچھ کوشل مینڈس (ناٹ آووٹ 60) اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز (ناٹ آووٹ 17)پر ٹکی ہیں، دوسری طرف زمبابوے کو اپنے کپتان اور لیگ اسپنر کریمر سے شاندار کارکردگی کی امید ہو گی، جنہوں نے آج مسلسل 19اوور کئے اور 67رن دے کر دو وکٹ حاصل کیا۔کریمر نے اپل تھرنگا (27)کو پویلین بھیجنے کے بعد کپتان دنیش چند یمل(15)کو آؤٹ کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...