160فوج کی حمایت میں اترے پہلوان یوگیشور دت
نئی دہلی،15اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرکٹر گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کے بعد اولمپکس میڈلسٹ پہلوان یوگیشور دت ہندوستانی فوج کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ یوگیشور نے ایک مبینہ پتھرباز کو باندھ کر گھمانے والا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فوج کی حمایت کرتے ہوئے بہت سے ٹویٹ کئے ہیں۔ انہوں نے فوج کے ناقدین کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں ہر گھر سے ایک بیٹا فوج میں جاتا ہے،فوج پر تنقید کرنے والوں پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سیلاب سے بچاؤ، پھر پتھر کھائیں تب تک کچھ لوگوں کو پریشانی نہیں ہے، اب جب فوج نے مارا نہیں بس ہاتھ پیر باندھ دئے تو تشویش ناک صورت حال ہو گئی۔وہیں اس سے پہلے گمبھیر اور وریندر سہواگ نے بھی فوج کی حمایت میں ٹویٹ کئے تھے اور کہا تھا کہ جو آزادی چاہتے ہیں وہ ملک چھوڑ دیں، جوانوں سے بدسلوکی کا بدلہ100 دہشت گردوں کو مار کر لیا جائے گا۔ لندن اولمپک میں ملک کے لئے کانسے کا تمغہ جیتنے والے اس کشتی کے کھلاڑی نے کہا کہ جو لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کون کتنی بار کشمیر گیا ہے تو بتا دوں اے سی روم میں بیٹھ کرجذبہ نہیںآتا، ہریانہ کے ہر گھر سے ایک فوج میں جاتا ہے۔وہیں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کر فوج میں موجود اپنے ساتھیوں کو یاد کیا،جب ایسی صورت دیکھتے ہیں تو پڑوس کے بچپن کے ساتھیوں کے لئے ذہن خراب ہوتا ہے، ملک کا احترام بچاتے ہوئے اپنی توہین جھیلنی پڑ رہی ہے۔