عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ: جیولن تھرو میں دیوندر کانگ نے کیا مایوس، 12 ویں نمبر پر رہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 4:55 PM | اسپورٹس |

لندن13اگست(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) دیوندر سنگھ کانگ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے اپنے تاریخی فائنل راؤنڈ میں ملک کی امیدوں پر کھرے نہیں اتر پائے ہیں۔ مرد طبقے کی جیولن تھرو ایونٹ میں وہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ویں نمبر پر رہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی یہاں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی جاری رہی۔ عالمی چیمپئن شپ کی جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے ہندوستانی نے کافی لچر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ اولمپک اسٹیڈیم میں اپنی تیسری کوشش میں 80.02 میٹر کا بہترین تھرو پھینک سکے۔انہوں نے 75.40 میٹر سے شروعات کی اور 13 کھلاڑیوں میں اپنے دوسرے کوشش میں پھال کر بیٹھے۔ تین راؤنڈ کے بعد وہ باہر ہو گئے جبکہ ٹاپ8 کھلاڑیوں نے مقابلہ جاری رکھا۔کانگ کی سیشن اور ذاتی بہترین کارکردگی 84.57 میٹر ہے۔ سیشن میں ٹاپ پر رہنے والے جرمنی کے جوکانیس ویٹر نے 89.89 میٹر کے بہترین کوشش سے طلائی تمغہ جیتا جبکہ جمہوریہ چیک کے دو کھلاڑی جائب واڈلیجچ (8973 میٹر) اور پیٹر فرڈچ (88.32 میٹر) نے بالترتیب چاندی اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ موجودہ اولمپک چمپئن تھامس روکلر 88.26 میٹر کے بہترین کوشش سے چوتھے نمبر پر رہے۔

کانگ نے مقابلے کے بعد کہا کہ میں نے اپنی پوری کرنے کی کوشش کی لیکن دائیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے مجھے درد تھا، یہ کافی تیز تھا اور اس کی وجہ سے میں اچھی کارکردگی نہیں کر سکا، میں کوئی عذر نہیں بنانا چاہتا لیکن اگر میں زخمی نہیں ہوتا تو میں اس سے بہتر کر سکتا تھا، میں مایوس ہوں، میں نے ملک کو مایوس کر دیا،تاہم پنجاب کا یہ کھلاڑی پھر بھی عالمی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کرنے والا ہندوستانی کھلاڑی رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...