ایشیا کپ: ہندوستان خاتون ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی
کوالالمپور ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان نے دبدبہ بناتے ہوئے یہاں اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل ہوئے۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کنرارا اکیڈمی اوول میں مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ گنوا محض 72رنز ہی بنا سکی۔ ہندوستان کے لیے بائیں ہاتھ کی اسپنرا یکتابشٹ سب سے زیادہ کامیاب گیندباز رہیں جنہوں نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 14 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔دیگر گیند بازوں کو ایک ایک وکٹ ملا، حیرت کی بات یہ رہی کہ فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کو ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔ایکتاپلیئر آف دی میچ رہیں۔اس مختصر ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستان نے 23 گیند رہتے اسے حاصل کر لیا۔ اوپنر اسمرتی مندھانا 40 گیند میں 38 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ کپتان ہرمنپریت کور نے 49 گیند میں 34 رن بنائے۔تجربہ کار متالی راج اور پرتیبھا شرما کھاتہ نہیں کھول سکیں لیکن ان کے آؤٹ ہونے سے ہندوستان کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی۔ہندوستان کا آغاز اگرچہ اچھا نہیں رہا۔