ویمن ٹی20 کرکٹ، پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے ہرادیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:07 PM | اسپورٹس |

ملائیشیا،8؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی ، ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا۔کوالالمپور میں جاری ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ملائیشیا کو 147 رنز سے آوٹ کلا س کر دیا ۔پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ،کپتان بسمہ معروف نے 62 اور ندا ڈار نے 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ثنا میر 14 اور نین عابدی 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ۔پاکستان ٹیم کی بالروں نے بھی ملائیشیا کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں کسی موقع پر کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ملائیشیا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔پاکستانی بولر ندا ڈار نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ندا ڈار مسلسل دوسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گروسدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج ہبلی نے جیتا کرناٹکا یونیورسٹی شٹل بیڈمنٹن زونل چمپئین کا خطاب؛ بھٹکل انجمن کو سوم مقام

یہاں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے زیراہتمام روٹری کلب میں منعقدہ دو روزہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے درمیان مردوں اور عورتوں کے زونل لیول شٹل بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں  شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج  ہبلی نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بالترتیب ...

ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل ...

پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔