بجلی گرنے سے منڈگوڈ میں ایک خاتون ہلاک؛ دو دیگر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th November 2018, 1:58 AM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 18/نومبر (ایس او نیوز/نذیر تاڈپتری) ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے ارشینگری میں بادلوں کی گرجدار آواز کے ساتھ گرنے والی ایک بجلی کی زد میں آکر ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہیمنپّا لمانی (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واقعے میں دو دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں  منڈگوڈ تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ہیمنپّا اتوار شام کو کھیت میں  کام کررہی تھی کہ اچانک بادل گرجنا شروع ہوگئے، جس کے ساتھ ہی ایک بجلی لپکی  اور ہیمنپّا اُس کی زد میں آگئی۔ اس موقع پر اس کے ساتھ دو دیگر لوگ بھی کھیتوں میں کام کررہے تھے ،بجلی گرنے سے دونوں زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت گورو تپنّا لمانی اور لکشمی تپنّا لمانی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...