الیکشن کیوں کرواتے ہیں ، براہ راست دہلی سے ہی وزیراعلی بھیج دیجئے : ادھو ٹھاکرے
ممبئی ،18؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک میں جاری سیاسی کھینچ تان کے درمیان شیو سینا سربراہ ٹھاکرے نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو گورنر کی طرف ہی وزیر اعلی بھی منتخب کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔
ٹھاکرے نے جمعرات کو الہاس نگر میں ایک ریلی میںکہا کہ اگر جمہوریت کی بے حرمتی ہی کی جانی ہے ، تو ایک جمہوری ملک کہنے کا کیا فائدہ ؟ الیکشن کرانا بند کردینا چاہئے تاکہ وزیر اعظم مودی کسی رکاوٹ کے بغیر بیرون ممالک کے دورے پر جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا بند کردیجئے ۔ تاکہ وقت اور پیسے کی بچت ہوسکے۔ وزرائے اعلی کو بھی گورنروں کی طرح ہی منتخب کردیں۔