دباؤ میں آکر کھلاڑی خراب کارکردگی کا مظاہرہ نہ کریں :اسمتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2017, 11:08 AM | اسپورٹس |

کولکاتہ،22ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کے بلے بازوں نے دباؤ میں آکر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو اس شکست کی وجہ بنا۔ آسٹریلیا کو جمعرات کوایڈن گارڈن میں ہندوستان سے دوسرے یک روزہ میچ میں 50رنوں سے ہار گئی جس کے بعد میزبان ٹیم نے 0-2سے سبقت حاصل کرلی۔ دونوں افتتاحی بلے ڈیوڈ وارنر اور ہلٹن کارٹ رائٹ ایک ایک رن پر آؤٹ ہوئے اور بائیں ہاتھ اسپنر گیندباز کلدیپ یادو نے اس خراب بیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک بنالی۔ عالمی چیمپیئن ٹیم اب پانچ میچوں کی سیریز میں پیچھے چل رہی ہے جو اس کی بیرون ملک مقابلوں میں لگاتار دسویں شکست بھی ہے ۔ کپتان اسمتھ نے 59اور مارکس سٹوینس نے ناٹ آؤٹ 62رن بنائے ، اور ٹیم کو 200کے اسکور تک پہنچادیا۔ میچ کے بعد کپتان نے کہا ’’بلے بازوں نے بہت غلطیاں کی ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ زیادہ ہو رہا ہے اورسچ کہوں، یہ تمام فارمیٹس میں ہو رہا ہے‘‘۔ اسمتھ نے کہا کہ’’ہم نے بہت جلدی وکٹ گنوادیئے ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت مشق کی ہے اور اب وقت ہے جب وہ فیلڈ پر اپنی صلاحیتیں اجاگرکریں۔ جب آپ دباؤ میں ہوں تو گھبراکر مظاہرہ نہ کریں ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے پہلے ون ڈے میں بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے اور اس میچ میں بھی بیوقوفانہ غلطیاں کردیں۔

ایک نظر اس پر بھی

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔