آئی پی ایل 2017میں نہیں ہوں گے کے آر کے بالنگ کوچ وسیم اکرم
کولکاتہ،10دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے عظیم تیز گیند باز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ وسیم اکرم ذاتی وجوہات اور وقت کی غیر موجودگی کی وجہ سے آئی پی ایل 2017میں نظر نہیں آئیں گے۔کے آرکے نے ایک بیان میں کہا کہ بالنگ کوچ اورمینٹر وسیم اکرم آئی پی ایل 2017میں نظر نہیں آئیں گے،وہ ذاتی وجوہات اور وقت کی غیر موجودگی کی وجہ سے آئندہ سیشن میں نہیں آ سکیں گے۔کے آر کے سی ای او اور ایم ڈی ویکی میسور نے کہا کہ ہمیں وسیم بھائی کی کمی محسوس ہوگی جو گزشتہ کئی سال سے کے آرکے خاندان کا حصہ ہیں اور 2012اور 2014ہماری خطابی جیت میں اہم کردار ادا کیا،ہم انہیں مستقبل کے لیے بہتر کرنے دیتے ہیں۔اکرم نے کہا کہ مجھے کے آرکے ٹیم کا باہمی تال میل بہت پسند ہے،میں نے اس کے مینٹر کے طور پر اپنے کردار کا پورا مزہ لیا ہے،مجھے اس کی کمی محسوس ہوگی،میں ٹیم کو سلام کرتا ہوں۔