ضلع شمالی کینر ا کے سرسی اور کاروارشہروں میں وقف کمیٹی کے2دفاتر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th November 2017, 9:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 19؍نومبر (ایس او نیوز)وزیر برائے تعلیمات، اقلیتی بہبود اور اوقاف جناب تنویر سیٹھ کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق اب ضلع شمالی کینرا میں وقف کمیٹیوں کے 2دفاتر ہونگے جن میں سے ایک سرسی اور دوسرا دفترکاروار میں ہوگا۔ 

وزیر موصوف کے اس مراسلے کی نقل کاروار کے ایم ایل اے ستیش سائل کو بھی موصول ہوئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کے مرکزی مقام کاروار سے وقف کمیٹی کاضلعی دفتر جوسرسی شہر میں منتقل کیا گیا تھا اس کو عوامی مفاد اور سہولت کے پیش نظر دوبارہ کاروارشہر ہی میں واپس قائم کرنے کا مطالبہ کاروار انکولہ حلقے کے ایم ایل اے نے کیا ہے۔ لہٰذا وقف بورڈ کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں آسانی کے پیش نظر سرسی اور کاروار میں ضلع وقف کمیٹی کے الگ الگ دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی کے مطابق کاروار میں ضلع وقف کمیٹی کا دفتر دجلد از جلد شروع کرنے کے اقدامات کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...