آئی پی ایل میں کوہلی۔گیل کی جوڑی بنی نمبر ون

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 16th May 2017, 12:36 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل کی جوڑیانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سب سے زیادہ بار نصف سنچری ساز شراکت نبھانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔اس معاملے میں وراٹ کوہلی اور کرس گیل نے سن رائزرس حیدرآباد کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور شکھر دھون کو پیچھے چھوڑا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ٹی 20 لیگ میں 20 بار نصف سنچری شراکت ہو چکی ہے، ساتھ ہی کوہلی نے دہلی کے خلاف 58 رنز کی اننگز کھیل کر کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ نصف سنچری لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔غور طلب ہے کہ اتوار کو دہلی اور بنگلور نے لیگ کا اپنا آخری میچ کھیلا، جس میں بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161 رنز بنائے۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 151 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ کوہلی اور گیل کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 66 رنز کی شراکت ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کر سکتا ہے 2019میں کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی

دبئی 2019 میں چوتھے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کر سکتا ہے۔بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن کی 29 جون کو یہاں ہونے والی سالانہ عام سبھا کی میٹنگ میں یہ بحث کا اہم موضوع ہوگا۔کبڈی فیڈریشن کے صدر جناردن سنگھ گہلوت نے کہا کہ یہاں کبڈی ماسٹرز کے انعقاد کا بنیادی مقصد ورلڈ کپ 2019 کے لئے اسٹیج تیار ...

راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پہنچے رافیل نڈال

اسپین کے رافیل نڈال مردوں کے اے ٹی پی رینکنگ میں اپنے روایتی حریف راجر فیڈرر کو شکست کر پھر سے ٹاپ پرپہنچ گئے ہیں۔فیڈرر کو اے ٹی پی ہالے گراس کورٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کا خمیازہ رینکنگ میں ٹاپ مقام گنوا کر چکانا پڑا۔

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر کلین سوئپ مکمل کرلیا

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35ویں اوور میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اُن کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 56،شارٹ نے 47 اور کیرے نے 44رنز اسکور کیے، معین علی نے چار اور کارن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔