بھٹکل میں عید کے فوری بعد شروع ہوگی گاڑیوں کے کاغذات اور لائسنس چیکنگ؛ کم عمر بچے پکڑے جانے پر والد یا والدہ کے خلاف ہوگا معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 1:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز) عید کے فوری بعد بھٹکل میں گاڑیوں کے کاغذات، لائسنس، ہیلمیٹ اور رکشہ ڈرائیوروں کا یونیفارم وغیرہ کی چیکنگ شروع کی جائے گی۔ تیز رفتاری کے ساتھ اور بے پرواہ ہوکر ڈرائیونگ کرنے والوں سمیت ہیلمٹ نہ پہننے والوں اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس بات کی وارننگ بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا  نے دی۔ بدھ کو  بھٹکل میں منعقدہ پیس میٹنگ میں ہندو اور مسلم جماعتوں کےذمہ داران سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے تعائون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے  کہا کہ ذمہ داران  بھٹکل کے نوجوانوں کو اس تعلق سے آگاہ کریں۔

پیس میٹنگ میں کچھ لوگوں نے کم عمر بچوں کے تیز رفتاری کے ساتھ بائک چلانے  اوراُن کو  بائک ہاتھ میں دینے کے تعلق سے  ڈی وائی ایس پی کی توجہ مبذول کرائی  تھی  اور کہا تھا کہ پولس کسی بھی طرح کی کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے۔  پولس سے کہا گیا تھا کہ بچے بغیر لائسنس گاڑیاں چلاتے ہیں ، کسی کو ٹکر مارتے ہیں اور تیزی کے ساتھ فرار ہوجاتے ہیں، زخمی ہونے والے  کراہتے رہ جاتے ہیں وہ ٹکر دینے والی بائک کا نمبر  بھی دیکھ نہیں پاتے۔ ان کی باتوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی نے بتایا کہ وہ عید کے فوری بعدان سب پر روک لگائیں گے۔

ڈی وائی ایس پی نے متنبہ کیا کہ  ڈرائیونگ کرتے ہوئے  18 سال سے کم عمر  کے بچے  اگر پکڑے جاتے ہیں تو اُن کے والد یا  والدہ کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا انہوں نے بچوں کے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو  گاڑیاں دینے سے باز آئیں ورنہ بچوں کے پکڑے جانے کی صورت میں بائک دینے والے ذمہ دار ٹہرائیں جائیں گے۔ انہوں نے ہیلمیٹ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس ، کاغذات اور یونیفارم کی چیکنگ شروع کرنے کی بھی بات کہی اور کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ڈی وائی ایس پی نے مزید بتایا کہ اگلے چند دنوں میں محکمہ پولس کی جانب سے  نوجوانوں میں سیف ڈرائیونگ کے تعلق سے  بیداری پیدا کرنے  مختلف پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں مختلف کالجوں کا دورہ اور کالجوں میں جاکر بچوں سے راست کلاس لینا بھی شامل ہے۔ 

اس موقع پرمختلف  اداروں کے ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔