کاروار : ضلع پنچایت اورمیڈیکل کالج میں یوم ِ آزادی کا جشن :ایمانداری سے اپنے فرائض کو انجام دینا  سچی دیش بھگتی  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2018, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :15/ اگست (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے مرکزی مقام کاروار میں اترکنڑا ضلع پنچایت اور میڈیکل سائنس سنٹر میں  جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا ۔ جس کی مختصر تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

میڈیکل کالج : کاروار میڈیکل سائنس سنٹر میں 72واں آزادی کاجشن بہت ہی اہتمام سے منایاگیا۔ ادارے کے ذمہ دار ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوانند دوڈمنی نےپرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کا مطلب اپنا مفاد نہیں بلکہ ہم اپنے تمام کاموں میں ، چال چلن میں ، مفاد پرستی کو کچلتے ہوئے اپنا فرض ادا کرتے ہیں تو کسی قانون کی ضرورت باقی نہیں رہتی ، ایمانداری ، دیانتداری اور بالکل صاف نیت کے ساتھ اپنا کام کرنا ہی سچی دیش بھگتی ہے۔

موظف ائیر فورس اسکواڈ کے لیڈر شیوانند گاؤنکر  نے  تہنیت قبول کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ترقی روز افزوں جاری ہے، اس کے باوجود ہمارے کئی ایک مسائل نے ہمیں گھیر رکھاہے۔ تعلیم مہنگی ہوگئی ہے، آج بھی بے شمار لوگ خط غریب سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ملک کے افسران اور عملے میں دیش بھگتی کی کمی ہے مفاد پرستی سر چڑھ کر بول رہی ہے، اس کے باوجود تحفظاتی دستے ملک کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے  کہا کہ ہر ایک شہری کو اپنا  ہر کام  ملک کا کام سمجھ کرانجام دینا ہوگا۔ ضلع سرجن ڈاکٹر شیوانند کوڈنیکر موجود تھے۔ نائب پرنسپال ڈاکٹر سدانند بی نے صدارتی خطاب کیا۔ کماری اکشھتا نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو ڈاکٹر وینکٹیش نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر رشمی ریبلو نے استقبال کیا۔ کماری سمنا اور کمار ابھیشیک نے دیش بھگتی گیت پیش کئے ۔ پرجول اور پریانکا نے نظامت کی۔ ڈاکٹر پریم کماری نے شکریہ اداکیا۔

ضلع پنچایت کاروار:ضلع پنچایت کے دفتر میں 72واں یوم آزادی جوش و خروش سےمنایاگیا۔ ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے پرچم کشائی کے بعدملک کے باشندوں کو آزادی کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ ایک بہتر، شفاف اور ایماندارانہ انتظامیہ دینے کی کوشش جاری ہے مگر ضلع کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو  کوشش کرنا چاہئے۔

اس موقع پر ضلع پنچایت کے ایگزکیٹیو آفیسر محمد روشن نے ملک کی آزادی کی مختصر تاریخ بیان کرتےہوئے ترقی کے لئے سب کو  متحد ہونے پر زور دیا۔ انتظامیہ کے معاون سکریٹری آر جی نایک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ضلع پنچایت کے نائب صدر سنتوش رینکے ، چئیترا کوٹھارکر سمیت ضلع پنچایت ممبران، آفیسران اور عملہ موجودتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔