نیشنل ہائی وے پر حادثات کی روک تھام کے لئے ضلع اُترکنڑا ایس پی نے ہائی ویز اتھاریٹی کو بھیجا مراسلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 5:28 AM | ساحلی خبریں |

کاروار 18؍اگست (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 63پر بار بار رونما ہونے والے حادثات کے بارے میں ایک بات یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ غیر سائنٹفک انداز میں کی گئی ہائی وے کی تعمیر بھی حادثات کا ایک بڑا سبب ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس پہلو کو دھیان میں رکھ کرضلع اُترکنڑا  سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر  ونائک پاٹل نے  نیشنل ہائی ویز اتھاریٹیز کو مراسلہ بھیجتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اس شاہراہ کو ازسرنو درست انداز میں تعمیر کیا جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امسال جنوری سے اب تک نیشنل ہائی وے 63پر 83حادثات پیش آچکے ہیں، جن میں 21سے زیادہ جانیں تلف ہوئی ہیں، درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں اور بھاری پیمانے پر گاڑیوں کا نقصان ہواہے۔مانا جاتا ہے کہ اس ہائی وے پر انکولہ اور یلاپور کے درمیان بڑی تعداد میں جو گھماؤ پائے جاتے ہیں وہاں اکثرگاڑیاں بے قابو ہوجاتی ہیں اور اسی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں۔اس لیے یہاں پر موجود سڑک کے موڑ کم کرنا اور ہائی وے کو درست کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ ٹھیکیداروں کی طرف سے انکولہ سے ہبلی تک اس شاہراہ کے کنارے بھی بہت ہی غیر سائنٹفک انداز میں بنائے گئے ہیں جس سے گاڑیوں کو کنارے لگانا اور پھر اس پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ حادثات کی یہ بھی ایک وجہ سمجھی جاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایس پی ونائک پاٹل نے بتایا کہ شاہراہ پر موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے ہم نے نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی کو تحریر بھیجی ہے۔ ہائی وے کا الائن منٹ کرنایا اسے درست کرنا ہمارے دائرۂ اختیار میں نہیں ہے۔یہ ان کا کام ہے اس لئے انہیں مطلع کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...