بھٹکل: سرکاری اسپتال میں جنریک ڈرگس کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th October 2018, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (جنریک میڈیکل)کا اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ مودی سرکار جب سے برسراقتدار آنے کے بعد جنریک ڈرگس کے ذریعے دوائیوں کی قیمت میں کافی کمی کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معیاری دوائی صنعت کاری کے لئے موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈیالسس منصوبے کے ذریعے غریب کڈنی مریضوں کی مدد کررہے ہیں۔ آنگن واڑی، آشا کارکنان کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔ بہت جلد نیشنل ہائر ایجوکیشن بورڈ قائم کیا جائے گا ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں آیوشکان منصوبہ کے نفاذ نہیں ہونے کے لئے ریاستی حکومت ہی ذمہ دار ہے۔ ڈائس پر تعلقہ پنچایت ممبر مالتی موہن دیواڑیگا، بی جے پی بھٹکل شاخ کے صدر راجیش نائک، سکریٹری سبرائے دیواڑیگا، بی جے پی منکی صدر سبرائے وغیرہ موجود تھے۔ ڈی ایچ اؤ اشوک نے استقبال کیا تو تعلقہ میڈیکل افسر ڈاکٹر سویتا کامت نے شکریہ اداکیا۔ بھٹکل تعلقہ صحت تعلیمی افسر ایریا دیواڑیگا نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...