اُڈپی ہیریڈ کا میں ہوئے 2 قتل کے معاملات میں 13 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2017, 12:14 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:11/جنوری (ایس او نیوز)ہیریڈکا پولس حدودمیں پروین کولال اور سنتوش نایک کے 2بھیانک قتل معاملات میں ملوث کل 13ملزموں کو اُڈپی پولس نے گرفتارکیا ہے۔

19ڈسمبر ک وہیریڈکا پولس تھانہ حدود کے کوتنکٹے نامی مقام پر راؤڈی ورواڑی پروین کولال کا قتل ہوا تھا ، معاملے کے ملوث 5ملزموں کو اُڈپی پولس نے گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیاہے جہاں انہیں عدالتی تحویل میں دیاگیا ہے۔ ملزموں کی شناخت سنتوش رام عرف پتگے سنتو(33)، سنتوش مڈیوال عرف مامبیٹوسنتو(33)، بیلگام ہینڈلگا جیل کے قیدی سنتوش پجاری عرف سنتو(39)، لتیش پجاری (31)اور سجیت پنٹو(33)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بیلگام ہینڈلگا جیل میں قید سنتوش پجاری عرف سنتو نے پروین کولال قتل معاملے کا پورا اسکیچ تیار کرنےکی بات ملزم مامبیٹو سنتوش نے پوچھ تاچھ کے دوران پولس کو بتائی ۔ 14ڈسمبر کو چند ملزمان جیل میں قید سنتو سے ملاقات کرتے ہوئے پروین کولال قتل کا فیصلہ لیتے ہیں، 5ویں  ملزم نے نمبر 2ملزم کو 1،50،000روپئے رقم دینے کی بات کہی ہے۔ منصوبہ سازش کے تحت پروین کولال کو ہیریڈکا کے دِیا بار بلایا جاتاہے، جہاں ملزمان نے پروین پر تلوار سے حملہ کرتے ہوئے قتل کرنے کا جانچ کے دوران پتہ چلاہے۔

اسی طرح سنتوش نایک قتل معاملے میں ملوث 8ملزموں کو اُڈپی پولس نے گرفتارکرلیاہے۔ ملزموں کی شناخت پرساد(23)،دیانند (37)،ولفریڈ ارتھر عرف ونو(40)، جینت پائی (55)، کرشنا (33)، مہیش آچاری (23)، رمیش(35)اور پرکاش مولیا کے طورپر کی گئی ہے۔

جانچ کے دوران پتہ چلاہے کہ مقتول سنتوش نایک ملزمان میں سے نتیانند نایک ، جینت پائی اور ولفریڈ کو جو رقم دینی تھی گذشتہ 5-6 سالوں سے رقم اداکئے بغیر ٹالتا رہا۔ رقم وصولی کے لئے ملزمان نے راؤڑی پروین کولال کو ذمہ داری دی  ۔ 2ڈسمبر کو کی صبح پروین کولال نے سنتوش نایک کو اس کے سسرال سے اغواءکرکے ورواڑی لے گیا، جہاں وہ اپنے چیلوں سے مل کر سنتوش کی خوب دھلائی کرنےکے بعد اس کی  زبانی رقم کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔منہ کھولنے سے پہلے سنتوش نایک زخموں کی تاب نہ لاکر وہیں دم توڑ دیا۔ قاتلوں سے رٹج کار اور 1،26،000روپئے نقد ضبط کرلئے گئے ہیں۔

قتل کے بعد قاتل پروین کولال اپنے چیلوں کے ساتھ مقتول سنتوش نایک کے گھرکا دروازہ توڑ کر گھر میں رقم ہونے کے شبہ پر کوناکونا چھان مارا، اس کے بعدگھر کے سامنے موجود مندر کی صندوق بھی توڑ کر تلاشی لی مگر کہیں بھی رقم نہیں ملی تو گھر میں موجود مقتول سنتوش نایک کی بیوی سمیترا ، ماں رتناوتی نایک، بھائی ودیادھر، بھائی کی بیوی شوبھا اور مقتول کے بچوں کو ڈرا دھمکا کر زبردستی کار میں لے کر ورواڑی پہنچا ، جہاں اس نے گھروالوں سے رقم کے متعلق جانکاری لینی چاہی ، وہاں بھی کامیابی نہیں ملی تو ان کے پاس موجود گلے کے ہار، انگوٹھی ، بچوں کے پازیب وغیرہ چھین کر واپس گھر بھیج دیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمانے پولس کو بتایا کہ  پروین کولال اور اس کے چیلوں نے وارواڑی میں سنتوش نایک کے پیر کاٹنے کے بعد نعش کو تھیلےمیں ڈال کر قریب کے جنگل میں موجود کنویں میں پھینک دئیے تھے۔ قتل کے لئے استعمال کی گئی کار، رسیاں وغیرہ ضبط کرلی گئی ہیں۔

مقتول کی بیوی سمیترا نایک نے اپنے شوہر کے قتل کو لے کر 4جنوری 2017کو ہیریڈکا پولس تھانےمیں شکایت درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ورواڑی کے پروین کولال اور چیلوں نے اس کے شوہر سنتوش نایک کو قتل کرکے نعش گم کردی ہے۔ پولس قتل معاملہ مان کر کیس درج کرلینے کے بعد جانچ میں جٹ گئی تھی۔ اُڈپی ضلع ایس پی بال کرشنا ، ایڈیشنل ایس پی وشنو وردھن کی رہنمائی میں اُڈپی ڈی ایس پی کمار سوامی کے رہبری میں برہماور سی پی آئی شری کانت ، اُڈپی ڈی سی آئی بی پولس انسپکٹر سنپت کماراور ان کی ٹیم، ہیریڈکا تھانہ پی ایس آئی ونایک بھلوا اور ان کیٹیم اور سی ڈی آر شعبہ کی ٹیم نے قاتلوں کے پتہ لگانے میں شریک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...