سندھو روپیش نے سنبھالااُڈپی ضلع پنچایت کی نئی  ایگزکیٹیو آفیسر کا چارج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2018, 9:45 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی :20؍نومبر (ایس او نیوز) 2011بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر سندھو بی روپیش نے اُڈپی ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر کے طورپر منگل کو عہدہ سنبھالا۔ سندھو روپیش سال 2011کے یو پی ایس سی امتحان میں ملکی سطح پر 17واں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی  اور ریاستی سطح پر اول مقام پایا تھا۔

میسور سے تعلق رکھنے والی سندھو،میسور کے این آئی ای سے بی ای کی تعلیم یافتہ ہیں۔ دوبرس تک بنگلورو کی ایک سافٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کرنے کے بعد استعفیٰ دے کر یو پی ایس سی امتحان کی تیار ی میں جٹ گئیں تھی  اور صرف ایک سال میں ہی کامیاب ہوتے ہوئے 17واں رینک حاصل کیا تھا۔

بنگلورو میں محکمہ خزانہ کے بجٹ اور وسائل شعبہ میں نائب سکریٹری کے عہدے پر فائز سندھو روپیش کو اب اُڈپی ضلع پنچایت سی ای او شیوانند کاپسے  کی جگہ تقررکیا گیا ہے۔ منگل کو چارج سنبھالنے کے بعد  سندھو روپیش کا اُڈپی سرکٹ ہاؤس میں ضلع نگراں کار وزیر ڈاکٹر جئے مالا نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...