اُڈپی:غیر قانونی شراب سپلائی :اومنی کار، شراب سمیت 2گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2017, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:23/جولائی (ایس اؤنیوز)ماروتی اومنی کار کے ذریعے غیر قانونی طورپر شراب کررہے 2افراد کو ایکسائز محکمہ کے عملے نے 22جولائی کی دوپہر 30-01بجے بیلمنے کے قریب گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت کارکلا کے گریشم(24)اور کیرواسے کے سریش شٹی (28)کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزموں سے 77.760لیٹر شراب اور 125.040لیٹر بیر اور اومنی کار ضبط کرلی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 3،28،800روپئے اندازاً لگائی گئی ہے۔ ملزمان کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ یہ دونوں غیر قانونی طور پر شراب کاجمع کرکے فروخت کیا کرتے تھے، جب دونوں ملزم شراب فروخت کررہے تھے تو عملے نے چھاپہ مارکر گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے کو لےکر کیس داخل کرلینے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔ منگلورو زونل ایکسائز جوائنٹ کمشنر شئیلجا کوٹے کے حکم اُڈپی ضلع ایکسائز نائب کمشنر روپا ایم کی رہنمائی میں ایکسائز انسپکٹر نتیانند ، ایکسائز عملہ مناف صاحب سمیت دیگر عملے اور ڈرائیور کارروائی میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...